استنبول کا قصاب افغانستان سے "داعش” تک

انقرہ: سعید عبد الرزاق ترکی حکومت نے کل اعلان کیا ہے کہ استنبول میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ازبک مشتبہ شخص نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسی نے نئے سال کی شام رینا کلب پر حملہ کیا تھا اور اس حملہ کی ذمہ داری "داعش” نے لی […]

استنبول کا قصاب افغانستان سے "داعش” تک
2

انقرہ: سعید عبد الرزاق

ترکی حکومت نے کل اعلان کیا ہے کہ استنبول میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ازبک مشتبہ شخص نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسی نے نئے سال کی شام رینا کلب پر حملہ کیا تھا  اور اس حملہ کی ذمہ داری "داعش” نے لی تھی اور اس حملہ میں 39 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوئے تھے جن 27 عرب اور غیر ملکی تھے۔

اسنيورت گاؤں کے ایک گھر سے موصول ہوئی خبر کے بعدپرسو رات انسداد دہشت گردی فورسز کی طرف سے کی گئی سیکورٹی آپریشن کے دوران استنبول کے اورتاكوی علاقہ میں عبد القادر ماشاريبوف نامی استنبول کے قصاب کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے ہمراہ دیگر چار افرادبھی پائے گئے تھے جن میں ایک عراقی شخص اور تین افریقی لڑکیاں تھیں جبکہ ان میں ایک مصر لڑکی بھی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران موقعۂ واردات سے 197 ہزار ڈالر اور ہتھیار حاصل کیا ان میں ایک پستول، دو گولیاں اور دو  ایسے دوربین تھے جنہیں پائلٹ زمین پر معلومات حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

چھاپہ مارے جانے کے بعد گھر میں داخل ہونے والے نامہ نگاروں کے فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ باورچی خانہ میں کافی مقدار میں پینے کا پانی اور پھل پایا گیا ہے۔ اسی طرح انڈے کے کئی ٹرے، کھانا پکانے کے تیل کی بوتلیں، حفظان صحت اور میک اپ کے سامان بڑی مقدار میں پائے گئے ہیں۔