صومال میں "پنٹاگون” کو آزادی حاصل
واشنگٹن: محمد علی صالح امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صومال میں تحریک شباب کے خلاف کی جانے والی کاروائی پر غور وفکر کرنے والے جنرلوں کی طرف سے پیش کردہ تجویزات کی اجازت دے دی ہے جس کی بنیاد پر "پنٹاگون” کو بغیر پائیلٹ کے جہازوں کے ذریعہ فضائی حملہ کرنے […]

واشنگٹن: محمد علی صالح
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صومال میں تحریک شباب کے خلاف کی جانے والی کاروائی پر غور وفکر کرنے والے جنرلوں کی طرف سے پیش کردہ تجویزات کی اجازت دے دی ہے جس کی بنیاد پر "پنٹاگون” کو بغیر پائیلٹ کے جہازوں کے ذریعہ فضائی حملہ کرنے کی آزادی مل گئی ہے۔
کل "پنٹاگون” کے ایک پریس کانفرنس میں افریقہ میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل ٹوماس والڈوزر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی اجازت کی وجہ سے فوج کی نقل وحرکت میں اضافہ کر کے جلد نشانہ سادھنے کی کوشش کی جائے گی۔ پنٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے صومالی پولس فورسز اور صومال میں افریقی اتحاد کی مہم میں تعاون کرنے کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
ہفتہ 4 رجب 1438ہجری – 1 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14004}