ٹرمپ "پرامن حل” کے لئے کوشاں ہیں : کوچنر
رام الله: كفاح زبون صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر جارید کوچنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر خطے میں ایسے حل کے لئے پرعزم ہیں جس سے خطے کی تمام عوام کے لئے امن و خوشحالی قائم ہو۔ اس امر کو فلسطینی صدر محمود عباس پیچیدہ تصور کرتے ہیں لیکن ناممکن نہیں۔ جبکہ […]

رام الله: كفاح زبون
صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر جارید کوچنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر خطے میں ایسے حل کے لئے پرعزم ہیں جس سے خطے کی تمام عوام کے لئے امن و خوشحالی قائم ہو۔ اس امر کو فلسطینی صدر محمود عباس پیچیدہ تصور کرتے ہیں لیکن ناممکن نہیں۔ جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو اسے "رسائی میں” تصور کرتے ہیں۔
کوچنر اعلی سطح کے امریکی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بااثر عرب ممالک؛ جن میں سعودی عرب، مصر اور اردن شامل ہیں، کے دورہ کے بعد اسرائیل پہنچے۔ جہاں کل اسرائیلی وزیر اعظم نتنیاہو سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں اسرائیل اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مابین "عظیم اتحاد” کی یقین دہانی کی۔ اس کے بعد وہ فلسطینی صدر عباس سے ملاقات کے لئے رام اللہ گئے، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی "بہتر کاوشوں” کو سراہا۔