ورزش کے بجائے ایک نیا ٹابلیٹ
لندن: اسامہ نعمان امریکی محققین ایک ایسے ٹابلیٹ کی تلاش میں کامیاب ہوئے ہیں جسے کاہل افراد کھا سکتے ہیں اور یہ ٹابلیٹ صحت سے متعلق وہ تمام نتائج فراہم کر سکتا ہے جو ورزش کے ذریعہ حاصل ہوتے ہیں۔ امریکہ میں جورجیا نامی ایک ریاست کی […]

لندن: اسامہ نعمان
امریکی محققین ایک ایسے ٹابلیٹ کی تلاش میں کامیاب ہوئے ہیں جسے کاہل افراد کھا سکتے ہیں اور یہ ٹابلیٹ صحت سے متعلق وہ تمام نتائج فراہم کر سکتا ہے جو ورزش کے ذریعہ حاصل ہوتے ہیں۔
امریکہ میں جورجیا نامی ایک ریاست کی آگسٹا یونیورسٹی کے ایک محقق جوش بوچر نے اس دوا کا تعارف "ورزش ٹابلیٹ” کے ذریعہ کیا ہے اور اس دوا کو ان کی ٹیم نے تلاش کیا ہے جسے "معجزہ دوا” سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ یہ دوا جسمانی اعضاء کو وہی طاقت وقوت فراہم کرتی ہے جو ورزش سے حاصل ہوتی ہے۔ اس میں موٹاپہ کو کم کرنے کا بھی علاج ہے۔ یہ دوا مایوٹاٹین پروٹین کے پیداوار کو روکتی ہے اور واضح رہے کہ یہ پروٹین جسم کے اندر اہم ہے جو جسم کے اعضاء کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
جمعرات 30 رجب 1438ہجری – 27 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14030}