یمن: ولد الشیخ کی طرف سے رمضان سے قبل نئے مذاکرات کا مطالبہ
جنیوا: "الشرق الاوسط” یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ نے کل اعلان کیا ہے کہ یمن میں متنازعہ فریقوں کے درمیان رمضان سے قبل امن وسلامتی مذاکرات کے نئے مرحلہ کے آغاز ہونے کی امید ہے۔ ولد الشیخ نے فرانسیسی نیوز […]

جنیوا: "الشرق الاوسط”
یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ نے کل اعلان کیا ہے کہ یمن میں متنازعہ فریقوں کے درمیان رمضان سے قبل امن وسلامتی مذاکرات کے نئے مرحلہ کے آغاز ہونے کی امید ہے۔
ولد الشیخ نے فرانسیسی نیوز کے ذریعہ نقل کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں مذاکرات کے نئے مرحلہ کے آغاز ہونے کی امید ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم تمہیدی مرحلہ میں ہیں لیکن وقت بہت تنگ ہے اور میرا مقصد رمضان سے قبل ان تمام معاملات کو ختم کرنا ہے۔
جمعرات 30 رجب 1438ہجری – 27 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14030}