جرمن خاتون چانسلر

ایران کا سامنا کرنے کے لئے امریکی – یورپی اتفاق

خادم حرمين کی طرف سے ٹرمپ کی نئی اسٹریٹجک پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی   رياض – لندن: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یقین دہانی کی ہے کہ ان کا ملک ایران کی دشمنانہ سرگرمیوں اورخطے و دنیا میں دہشت گردی کی حمایت پر امریکی صدر ڈونالڈ […]

ایران کا سامنا کرنے کے لئے امریکی – یورپی اتفاق
خادم حرمين کی طرف سے ٹرمپ کی نئی اسٹریٹجک پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی

رياض – لندن: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یقین دہانی کی ہے کہ ان کا ملک ایران کی دشمنانہ سرگرمیوں اورخطے و دنیا میں دہشت گردی کی حمایت پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کے خلاف سخت حکمت عملی کے اعلان کی حمایت اور خیر مقدم کرتا ہے۔

دریں اثنا امریکی صدر نے خادم حرمین شریفین کی پہل کاری اور حمایت کی تعریف کی اور یقین دہانی کی کہ ان کا ملک اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملک کر عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا خواہشمند ہے۔

علاوہ ازیں،”رویٹرز” کے مطابق ایران کے علاقائی رویے کا مقابلہ کرنے کے لئے کل ایک امریکی- یورپی معاہدہ طے پایا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مئے کی ترجمان خاتون کے مطابق انہوں نے کل جرمن خاتون چانسلر انگیلا میرکل سے ایرانی جوہری اتفاق پر تبادلۂ خیال کیا ہے، علاوہ ازیں انہوں نے ایران کی غیر مستحکم سرگرمیوں کو روکنے کے لئے باہمی رابطہ جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

پیر – 26 محرم 1439 ہجری- 16 اكتوبر 2017ء شمارہ: [14202]