ایرانی – حوثی میزائل ریاض کو نشانہ بنا رہا ہے

  ریاض: نایف الرشید کل سعودی عرب کے فضائی دفاع نے یمن سے حوثی ملیشیاؤں کے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے شہر ریاض کے جنوب میں مار گرایا، اور یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو پہلی بار ایرانی میزائل کی باقیات کو دکھائے جانے کے چند روز […]

ایرانی – حوثی میزائل ریاض کو نشانہ بنا رہا ہے

ریاض: نایف الرشید

کل سعودی عرب کے فضائی دفاع نے یمن سے حوثی ملیشیاؤں کے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے شہر ریاض کے جنوب میں مار گرایا، اور یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو پہلی بار ایرانی میزائل کی باقیات کو دکھائے جانے کے چند روز بعد ہے کہ تہران حوثیوں کی اس کی فراہمی میں اضافہ کر رہا ہے۔

یمن میں قانونی حکومت کی حمایتی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی مالکی نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کی رائل فضائی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ یمن کی سرزمین سے سعودی عرب کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا۔ انہوں  نے نشاندہی کی کہ اس میزائل کا ہدف شہر ریاض کے رہائشی علاقے تھے، جسے بغیر کیس نقصان کے ریاض شہر کے جنوبی جانب مار گرایا۔ (۔۔۔)

بدھ – 2 ربيع الثاني 1439 ہجری – 20 دسمبر 2017ء  شمارہ: [14267]