سعودی عرب کا سب سے بڑے تاریخی بجٹ کا اعلان
ہم بد عنوانی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے: خادم حرمین شریفین، معاشی استحکام کا ہدف "وژن 2030” کے خدوخال ہیں: سعودی ولی عہد ریاض: مساعد زبانی، عبد الہادی حبتور کل سعودی عرب نے سال 2018 کے لئے 978 ملیار ریال کے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان […]
ہم بد عنوانی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے: خادم حرمین شریفین، معاشی استحکام کا ہدف "وژن 2030” کے خدوخال ہیں: سعودی ولی عہد

ریاض: مساعد زبانی، عبد الہادی حبتور
کل سعودی عرب نے سال 2018 کے لئے 978 ملیار ریال کے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اسے "مملکت کی تاریخ کا سب سے ضخیم بجٹ قرار دیا ہے”۔
شاہ سلمان نے وزارتی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک "وژن 2030” کے اہداف کے حصول کی جانب ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، اسی وجہ سے قومی معیشت کے حجم میں اضافہ اور ترقی جاری ہے۔ (۔۔۔) علاوہ ازیں انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور عوامی رقوم کی حفاظت کی یقین دہانی کی۔
دریں اثنا، سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم وزیر دفاع معاشی و ترقیاتی امور کی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے زور دیا کہ شہریوں کی معاشی زندگی میں بہتری، حکومت کی طرف سے ملکی معیشت کو متنوع کرنے کے ضمن میں ممکن ہوگی۔ جبکہ مالی استحکام، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کے لئے روزگار کی فراہمی سے ہوگا۔ انہوں نے بجٹ کے اعلان کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ "مملکت کی تاریخ میں حکومتی اخراجات کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان اس بات پر دلیل ہے کہ عوامی مالیاتی ادارے میں بہتری کی خاطر ہماری کوششیں کامیاب رہی ہیں”۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ضخیم بجٹ میں نئے ترقیاتی اقدامات کا ایک جامع منصوبہ شامل ہے، جس سے معاشی و مالی استحکام حاصل ہوگا اور اس سے "وژن 2030” خدوخال نمایاں ہونگے۔ (۔۔۔)