2025 تک 7 فیصد ملازمتیں روبوٹ کے لئے
بنک واستقبالیہ کا عملہ اورٹیکسی ڈرائیور خطرے میں لندن: عضوان الاحمری روبورٹ کی ترقی میں تحقیقاتی ادارے امید کر رہے ہیں کہ آنے والے دس سالوں میں امریکہ اور یورپ میں یہ آلات تقریبا 47 فیصد ملازمتوں کو متاثر کریں گے۔ ان تحقیقاتی اداروں کے مطابق بنکاری کی ملازمتوں، ہوٹلوں […]
بنک واستقبالیہ کا عملہ اورٹیکسی ڈرائیور خطرے میں

لندن: عضوان الاحمری
روبورٹ کی ترقی میں تحقیقاتی ادارے امید کر رہے ہیں کہ آنے والے دس سالوں میں امریکہ اور یورپ میں یہ آلات تقریبا 47 فیصد ملازمتوں کو متاثر کریں گے۔ ان تحقیقاتی اداروں کے مطابق بنکاری کی ملازمتوں، ہوٹلوں میں استقبالیہ کے فرائض یہاں تک کہ ٹیکسی ڈرائیونگ کے کاموں کو اس تکنیکی ترقی کے سامنے خطرہ ہے۔
چوتھا صنعتی انقلاب جو کہ روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کا انقلاب ہے اس سے انسان کا حالیہ رہن سہن خطرے میں ہے، جیسے باہمی رابطے کا طریقۂ کار، گفتگو، تعلیم اور اس کے ساتھ ساتھ اصل زندگی ایک مصنوعی زندگی میں بدل جائے گی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی اور "عالمی اقتصادی فورم” سمیت کئی ایک اداروں کی طرف سے ہمہ جہتی وسیع تر تحقیقات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور، بنکاری، فارمیسی اور ہوٹلوں کے استقبالیہ کی ملازمتیں ختم ہونے کے خطرہ سے دوچار ہیں۔
اسی دوران بعض پیشے محفوظ تر رہیں گے، جیسے کہ طب، موسیقی، وکالت، پرائمری سکولوں میں تدریس وغیرہ، کیونکہ "روبورٹ” کی ان شعبہ جات میں تبدیلی موثر نہیں ہوگی۔