عراقی کردستان میں ریفرنڈم "خزاں” میں
ایک وفد انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بغداد کی طرف… اور دو وفد ترکی و ایران کو قائل کرنے کی کوشش میں انکی جانب اربيل: دلشاد عبد الله کل عراقی کردستان کے صدارتی دفتر کے میڈیا ایڈوائزر کفاح محمود نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے نے موسم خزاں میں خود ارادیت […]
ایک وفد انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بغداد کی طرف… اور دو وفد ترکی و ایران کو قائل کرنے کی کوشش میں انکی جانب

اربيل: دلشاد عبد الله
کل عراقی کردستان کے صدارتی دفتر کے میڈیا ایڈوائزر کفاح محمود نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے نے موسم خزاں میں خود ارادیت پر ریفرینڈم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا وفد؛ جو صوبے کی تمام پارٹیوں اور ان کی وینگز کی نمائندگی کرتا ہے، ریفرینڈم پر بات چیت کے لئے بغداد جانے والا ہے۔ جبکہ دو وفود اپنے موقف کی وضاحت کے لئے ترکی اور ایران جائیں گے۔
محمود نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "کردستانی ڈیموکریٹک پارٹی اور کردستانی قومی یونین نامی دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے کردستان کے صوبائی صدر مسعود بارزانی کی قیادت میں گذشتہ دنوں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں دونوں اہم پارٹیوں کی کمیٹیوں کے بغداد کے دورں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔۔۔
محمود نے کی رائے میں "قطع نظر ٹائٹل کے، بے شک ریفرینڈم کردستان کی عوام کے قومی تشخص کو ثابت کرنے کا ایک تاریخی معاہدہ ہوگا، جو کہ عراقی، شامی، ترکی اور ایرانی عوام کے لئے قومی اور ملکی تشخص کا ایک نمونہ بھی ہوگا۔