پینٹاگون کی طرف سے یمن میں "محدود فورسز” کی تعیناتی کے اشارے
ہم نے "القاعدہ” کے خلاف فروری سے "70 محتاط حملے” کئے ہیں: ترجمان پینٹاگون لندن: "الشرق الاوسط” امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون” نے اشارہ کیا ہے کہ وہ یمن میں "القاعدہ” کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں وہاں پر "محدود فورسز” کو تع
ہم نے "القاعدہ” کے خلاف فروری سے "70 محتاط حملے” کئے ہیں: ترجمان پینٹاگون

لندن: "الشرق الاوسط”
امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون” نے اشارہ کیا ہے کہ وہ یمن میں "القاعدہ” کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں وہاں پر "محدود فورسز” کو تعینات کرے گا۔
پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں "القاعدہ” اور اس کے علاوہ دیگر متشدد انتہا پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے "ابھی تک فکر مند” ہے۔ چنانچہ "ممکن ہے کہ کبھی کبھی محدود تعداد میں امریکی افواج یمن میں پائی جائیں، جیسا کہ مارچ 2015 سے پہلے تھا۔ کیونکہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ملک (یمن) میں عدم استحکام ہوا، جو حوثیوں کا حکومت پر قبضہ کرنے کا سبب بنا ہے”۔
ڈیوس نے انکشاف کیا کہ 28 فروری سے امریکی افواج نے "70 سے زائد محتاط حملوں میں تنظیم (جزیرہ نما عرب کی القاعدہ) کے انفراسٹرکچر، جنگی سائٹس اور سازوسامان کو نشانہ بنایا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم معروف دہشت گرد عناصر کے خلاف فضائی حملوں کے دوران اس قسم کی کاروائی پر عمل درآمد کو جاری رکھیں گے”۔