جوہنسبرگ میں قذافی خزانے کے امین قتل سے محفوظ

قاہرة: خالد محمود جنوب افریقہ میں واقع جوہنسبرگ میں لیبیا کے مرحوم رہنماء معمر القذافی کے سب سے ممتاز اسسٹنٹ بشیر صالح اور ان کے خزینہ کے امین قتل کی کوشش سے بال بال بچے اور بشیر کے خاندان کے قریبی ذرائع نے لیبیا کے نیوز چینل سے کہا کہ چند […]

جوہنسبرگ میں قذافی خزانے کے امین قتل سے محفوظ

قاہرة: خالد محمود

جنوب افریقہ میں واقع جوہنسبرگ میں لیبیا کے مرحوم رہنماء معمر القذافی کے سب سے ممتاز اسسٹنٹ بشیر صالح اور ان کے خزینہ کے امین قتل کی کوشش سے بال بال بچے  اور بشیر کے خاندان کے قریبی ذرائع نے لیبیا کے نیوز چینل سے کہا کہ چند مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل ان کے قیام گاہ کے قریب گولی چلائی جس کی وجہ سے ان کو دو گولیاں لگی ہیں اور اس کے بعد وہ ہسپتال منتقل کیے گیے ہیں۔

صالح کئی سالوں تک قذافی کے دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز رہے ہیں۔)۔۔۔( اور اس سے قبل صالح نے ان دعووں کی نفی کی تھی جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے پاس قذافی کے پراسرار بینک اکاؤنٹس ہیں اور انہوں نے اس کے بعد "جون افریک” نامی میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے نئی حکومت کو صاف وشفاف بینک اکاؤنٹس دے دیے ہیں۔)۔۔۔( لیکن پھر بھی میرے دشمن یہ دعوی کر رہے ہیں کہ میرے پاس سات ملین ڈالر ہے۔

اتوار – 09 جمادی الاول 1440 ہجری – 25 فروری 2018ء  شمارہ نمبر: (14334)