بغداد: مشرقی موصل میں "داعش” کا خاتمہ
منگل 26 ربيع الثانی 1438 ہجری- 24 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13937] بغداد- موصل: "الشرق الاوسط” تنظیم داعش کو بھگا دینے کے بعد کل مکمل طور پر شہر موصل کے بائیں جانب کی آزادی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب […]
منگل 26 ربيع الثانی 1438 ہجری- 24 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13937]

بغداد- موصل: "الشرق الاوسط”
تنظیم داعش کو بھگا دینے کے بعد کل مکمل طور پر شہر موصل کے بائیں جانب کی آزادی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب صرف مسلح افواج کے چیف کمانڈر وزیر اعظم حیدر العبادی کی طرف سے شہر کے مشرقی حصے کی آزادی کے سلسلہ میں سرکاری اعلان کرنا رہ گیا ہے۔
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اب فوج کنٹینرز اور دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے، عمارتوں اور گھروں کی صفائی کرنے، سڑکوں کو کھولنے، زمین کو بحال کرنے میں یشغول ہے۔ اسی طرح خلاف ورزیوں کی روک تھام اور دہشت گردی کے مواقع ختم کرنے کے لئے فوج کو تعینات کیا جا رہا ہے اور "داعش” مسلح افواج کے ہاتھوں حالیہ نقصانات کے بعد خاتمے اور زوال کی حالت میں ہے۔
"اے نینوی آرہے ہیں” نامی آپریشن کے رہنماؤں کے اعلان کے چند گھنٹے بعد وزارت دفاع نے بیان کیا کہ موصل کے بائیں کنارے پر واقع "رشیدیہ” نامی علاقے پر حملہ کر دیاگیا ہے یاد رہے کہ یہ علاقہ "داعش” کا آخری مضبوط قلعہ تھا۔