ٹرمپ کی طرف سے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ سے "ہسپانوی” زبان منسوخ
بدھ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری- 25 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13938] ﻟﻨﺪن: ﻣﺤﻤﺪ ﻓﻬﻤی نئے امریکی صدر ڈوﻧـﺎﻟـڈ ٹرﻣـپ کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں میں وائٹ ہاؤس کی نئی ویب سائٹ سے ہسپانوی زبان کو منسوخ کرنا شامل ہے۔ اس فیصلہ نے اس ملک میں سب کو حیرت زدہ […]
بدھ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری- 25 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13938]

ﻟﻨﺪن: ﻣﺤﻤﺪ ﻓﻬﻤی
نئے امریکی صدر ڈوﻧـﺎﻟـڈ ٹرﻣـپ کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں میں وائٹ ہاؤس کی نئی ویب سائٹ سے ہسپانوی زبان کو منسوخ کرنا شامل ہے۔ اس فیصلہ نے اس ملک میں سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے جہاں ہسپانوی زبان انگریزی زبان کے بعد دوسری زبان شمار کی جاتی ہے اور 05 ملین لوگ بہ زبان بولتے ہیں جن میں سے اکثر لاطینی امریکہ سے تارکین وطن ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران یہ عہد کیا تھا کہ متحدہ امریکہ امریکیوں کے لئے ہے۔ انگریزی زبان پر پر زور انداز میں اپنی فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تارکین وطن کو انگریزی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ دیگر زبانوں کے مقابلہ میں انگریزی زبان ملک کی بنیادی زبان ہو۔
ٹرمپ نے چند ترمیمات کئے ہیں جن میں سنہری رنگ کے لال پردے کی تبدیلی ہے جو ان کے پیشرو براک اوباما کے دور حکومت میں تھی۔ اسی طرح نئے صدر نے کچھ رہنماؤں کے اقوال پر مشتمل قالین سرکلر کو بھی بدل دیا ہے جیسے کہ مارٹن لوتھر ،کنگ جونیئر اور سابق صدر ہیں۔