بغداد اور اربیل

بغداد اور اربیل کا آمنا سامنا

بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط” حالیہ ماہ 25 ستمبر کو عراق کے کردستان صوبہ میں آزادی کے سلسلہ میں ہونے والے میمورنڈم کی وجہ سے بغداد اور اربیل کے درمیان آمنا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ کل عراقی پارلیمنٹ نے کردستانی اقدام کے خلاف وفاقی حکومت کو میمورنڈم کے ختم […]

بغداد اور اربیل کا آمنا سامنا

بغداد – اربیل: "الشرق الاوسط”

حالیہ ماہ 25 ستمبر کو عراق کے کردستان صوبہ میں آزادی کے سلسلہ میں ہونے والے میمورنڈم کی وجہ سے بغداد اور اربیل کے درمیان آمنا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ کل عراقی پارلیمنٹ نے کردستانی اقدام کے خلاف وفاقی حکومت کو میمورنڈم کے ختم کرنے کے لئے لازم کاروائی کرنے کے سلسلہ میں ووٹ دیا ہے۔ اسی طرح وفاقی حکومت اور صوبہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو قانون اور دستور کے دائرہ میں حل کرنے کے لئے سنجیدہ گفتگو کا آغاز کریں۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے میمورنڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کردستانی رہنماؤں کے ایک پریس کانفرنس میں ان کو گفتگو کرنے کے لئے بغداد آنے کی دعوت دی ہے اور انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ آگاہ ہو جائیں جو ہمیں ایک ایسے نئے فتنہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں جس میں ہم سب کا نقصان ہوگا۔

بدھ – 22 ذی الحجة 1438 ہجری – 13 ستمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14168)