نتنیاہو کے لئے افریقی طمانچہ

عرب- فلسطینی دباؤ کے تحت ٹوگو سربراہی اجلاس منسوخ   رام الله: كفاح زبون ٹوگو نے افریقی اسرائیلی سربراہی اجلاس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ آئندہ ماہ اس کی میزبانی میں منعقد کیا جانا تھا۔ اس طرح یہ منسوخی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کے منہ پر ایک طمانچے کی […]

نتنیاہو کے لئے افریقی طمانچہ
عرب- فلسطینی دباؤ کے تحت ٹوگو سربراہی اجلاس منسوخ

رام الله: كفاح زبون

ٹوگو نے افریقی اسرائیلی سربراہی اجلاس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ آئندہ ماہ اس کی میزبانی میں منعقد کیا جانا تھا۔ اس طرح یہ منسوخی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کے منہ پر ایک طمانچے کی مانند ہے جو "اسرائیل کی افریقہ میں واپسی” کے لئے کوشاں تھے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نتنیاہو نے ٹوگو کے صدر فورگناسینگی کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے اس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس "سربراہی اجلاس کو دونوں اطراف میں باہمی اتفاق ہونے تک ملتوی کر دیں”۔

منگل – 21 ذی الحجة 1438 ہجری – 12 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14168]