حماس اور دحلان کے درمیان معاہدہ کے لئے امارات اور مصر کی کوششیں
قاہرہ: "الشرق الاوسط” حماس اور تحریک فتح سے علیحدہ رہنماء محمد دحلان کے درمیان ایک ایسا معاہدہ ہونے کو ہے جس کی بنیاد پر غزہ پٹی کی انتظامیہ میں ایک کردار ادا کیا جا سکتا ہے اور اس طرح ایک طرف غزہ پٹی کے شہریوں پر دباؤ کم کرنے کے لئے […]

قاہرہ: "الشرق الاوسط”
حماس اور تحریک فتح سے علیحدہ رہنماء محمد دحلان کے درمیان ایک ایسا معاہدہ ہونے کو ہے جس کی بنیاد پر غزہ پٹی کی انتظامیہ میں ایک کردار ادا کیا جا سکتا ہے اور اس طرح ایک طرف غزہ پٹی کے شہریوں پر دباؤ کم کرنے کے لئے مصری مدد حاصل ہوگی اور دوسری طرف امارات سے مالی تعاون بھی حاصل ہو جائے گا۔
قاہرہ میں منعقدہ مذاکرات میں شرکت کرنے والے فلسطینی اور مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس کے وفد نے اصلاح پسند تحریک فتح کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک ایسے اقدام کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے جس کی بنیاد پر حماس کی انتظامی کمیٹی کو تحلیل کر دیا جائے گا اور اس کی وجہ سے عام انتخاب اور ایک اتحادی حکومت قائم کرنے کا راستہ ہموار ہوگا۔
بدھ – 22 ذی الحجة 1438 ہجری – 13 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14168)