برلن کے ٹرک حادثہ میں نو ہلاک
برلن: "الشرق الاوسط” کل شام برلن کے ایک کرسمس مارکیٹ میں ہوئے ٹرک حادثہ میں کم سے کم نو لوگوں کے ہلاک ہونے اور پچاس سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔ جرمن پولس نے اپنے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ حادثہ جان […]

برلن: "الشرق الاوسط”
کل شام برلن کے ایک کرسمس مارکیٹ میں ہوئے ٹرک حادثہ میں کم سے کم نو لوگوں کے ہلاک ہونے اور پچاس سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔ جرمن پولس نے اپنے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ حادثہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔
پولس نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر زور انداز میں کہا کہ اس حادثہ میں یقینی طور پر نو لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور بہت سارے لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ (Braichydblaz) نامی علاقہ کی پولس مزید تحقیق اور تفتیش کر رہی ہے ۔
برلن پولس کے نمائندہ نے جرمنی خبر رساں ایجنسی سے کہا کہ ایک بڑا ٹرک نے سڑک کے کنارے فٹ پاتھ کے اوپر چلا گیا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں جیسا کہ”برلینر مورگن پوسٹ” نامی جرمنی میگزین کے اکاؤنٹ پر شائع کردہ ویڈیو میں کئی سٹالوں کے تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ حادثہ برلن کے مشہور یادگار چرچ کے قریب موجود بازار میں ہوا ہے۔ اس حادثہ میں ڈرائیور کا معاون بھی ہلاک ہو گیا ۔ ایک طرف پولس نے لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کو کہا ہے تو دوسری طرف صحافتی ذرائع نے ایک مشکوک شخص کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی ہے اور پولس نے بھی ایک شخص کی گرفتاری کے سلسلہ میں کہا ہے لیکن اس نے اس کے علاوہ کوئی اور معلومات فراہم نہیں کی ہے۔