"بیت المقدس” اور”پناہ گزیں” پیرس کانفرنس کے سامنے

تل ابیب: نظیر مجلی اسرائیلی سیاسی ذرائع نے کل انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 15 جنوری کو پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کے ذریعہ ایک فرانسیسی شخص نے اسرائیل – فلسطین تنازعہ کے سلسلہ میں مسائل کو حل کے لئے چند اصولوں کو پیش کرنے کا ارادہ کیا […]

"بیت المقدس” اور”پناہ گزیں” پیرس کانفرنس کے سامنے
3

تل ابیب: نظیر مجلی

اسرائیلی سیاسی ذرائع نے کل انکشاف کیا ہے کہ آئندہ 15 جنوری کو پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کے ذریعہ ایک فرانسیسی شخص نے اسرائیل – فلسطین تنازعہ کے سلسلہ میں مسائل کو حل کے لئے چند اصولوں کو پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے جیسے کہ فلسطینی پناہ گزینوں اور مقبوضہ مشرقی بیت  المقدس کے مستقبل کے مسائل ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ذریعہ نے پریشانی  کا  اظہار کرتے ہویے کہا کہ کل سلامتی کونسل کی صدارت کی خدمت انجام دینے والے سوئٹزرلینڈ کی طرف سے  مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے قرارداد کے مسودہ  جیسا قرارداد پیش کرنے کا احتمال ہے جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ اس طرح کے منصوبہ کو پیش کئے جانے سے پہلے ہی اسے کالعدم قرار دینے کی کوشش میں دن رات ایک کر رہی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی اسرائیل کو صدر باراک اوباما کی انتظامیہ اور برطانوی حکومت کی طرف سے یقین دہانی حاصل ہوئی ہے کہ وہ دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس کے خلاف کسی طرح کے قرارداد کا مسودہ پیش کئے جانے پر اپنا ویٹو پاور استعمال کریں گےلیکن نیتن یاہو کی حکومت نے اس یقین دہانی کو مسترد کردیا ہے کیونکہ اس میں کوئی بعید نہیں کہ یہ دونوں اسے دھوکہ دے رہے ہیں کیونکہ خاص طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ گزشتہ ہفتہ اسرائیلی بستیاں آباد کرنے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کیے گئے قرارداد کے مسودہ کے سلسلہ میں ناکام ہو چکا ہے۔