چھ سال کے بعد سابق صدر حسنی مبارک رہا
قاہرہ: "الشرق الاوسط” سابق مصری صدر حسنی مبارک قاہرہ کے نیو مصر علاقہ میں واقع اپنے گھر واپس آ گیے ہیں جبکہ چھ سال قبل ان کے اوپر مظاہرہ کرنے والوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور عدالتنے ان کو اس معاملہ میں بری الزمہ قرار دیا ہے […]

قاہرہ: "الشرق الاوسط”
سابق مصری صدر حسنی مبارک قاہرہ کے نیو مصر علاقہ میں واقع اپنے گھر واپس آ گیے ہیں جبکہ چھ سال قبل ان کے اوپر مظاہرہ کرنے والوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور عدالتنے ان کو اس معاملہ میں بری الزمہ قرار دیا ہے لیکن دوسرے مسئلہ میں ان کے اور بدعنوانی کا الزام ابھی بھی ہے۔
مبارک کے وکیل فرید الدیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے سابق صدر کو آزاد کرنے کا حکم صادر کیا ہے اور اب وہ صدارتی بدعنوانی کے مسئلہ کے سلسلہ میں تین سال کی جیل کی سزا کاٹ لینے کے بعد آزاد ہو گئے ہیں لیکن اب بھی وہ دوسرے مسئلہ میں قانون کی گرفت میں ہیں کیونکہ عدالت نے حکومت کے تابع اداروں سے غیر معمولی تحفے تحائف دینے کے سلسلہ میں ان کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ مسئلہ اہرام کے مسئلہ سے مشہور ہے۔
ہفتہ 26 جمادی الثانی 1438ہجری – 25 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13997}