الصدر کا اپنے حامیوں سے خطاب: میری موت کے بعد بھی اپنے انقلاب کو جاری رکھیں
بغداد: "الشرق الاوسط” رہنما الصدر نے کسی تنظیم یا جماعت کا نام لیے بغیر اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ کوئی ہے جو ان کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کل بغداد کے تحریر میدان میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے اپنے حامیوں کو […]

بغداد: "الشرق الاوسط”
رہنما الصدر نے کسی تنظیم یا جماعت کا نام لیے بغیر اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ کوئی ہے جو ان کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کل بغداد کے تحریر میدان میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے اپنے حامیوں کو وصیت کی ہے کہ وہ ان کے بعد بھی اصلاحی انقلاب کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ان کی اس بات میں واضح اشارہ ہے کہ وہ "الحسد الشعبی” کے اندر اپنے مقابل جماعتوں کی لالچ سے پریشان ہیں۔ انہوں نے عراق کی فوج کو اقدام کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ داعش سے آزاد کردہ علاقوں پر قبضہ کرنے کی ذمہ داری انہیں کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر مجھے قتل کر دیا جائے تو یہ وطن کے لیے قربانی ہوگی اور میں آپ کو فاتحہ خوانی اور دعاء کرنے کی وصیت کرتا ہوں اور یہ کام ناممکن نہیں ہے۔
ہفتہ 26 جمادی الثانی 1438ہجری – 25 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13997}