پہلا صفحہ
دمشق: ایران کا انخلا موضوع بحث نہیں
حکومت کی ہمنوا فورسز کی پوزیشن کا اعادہ بیروت: بولا اسطیح لندن – دمشق: "الشرق الاوسط” شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے شام سے ایرانی فورسز کے انخلا کے خیال کو مسترد کیا ہے اور انہوں نے کل کہا کہ شام سے حزب اللہ یا ایران کی فورسز کا […]
حکومت کی ہمنوا فورسز کی پوزیشن کا اعادہ

بیروت: بولا اسطیح لندن – دمشق: "الشرق الاوسط”
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے شام سے ایرانی فورسز کے انخلا کے خیال کو مسترد کیا ہے اور انہوں نے کل کہا کہ شام سے حزب اللہ یا ایران کی فورسز کا انخلا ہونا یا ان کا باقی رہنا موضوع بحث نہیں ہے کیونکہ اس کا خاص تعلق شام کی حکومت سے ہے۔(۔۔۔)
زمینی سطح پر صوبہ کے شمال میں حکومت کے فوجی ٹکڑیوں کے رخ کی وجہ سے درعا کے جنوبی صوبے کے علاقوں سے ایرانی فورسز کے انخلا کی پے در پے خبروں کے بعد یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ یہ محض پوزیشن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کرنے کی مہم ہے۔(۔۔۔)
جمعرات – 08 رمضان المبارک 1439 ہجری – 23 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14322)