امريكہ
ایرانی ایرلائنز پر امریکہ کی پابندیاں
واشنگٹن: ہبہ القدسی لندن: "الشرق الاوسط” امریکہ نے کل ایرانی ایئرلائنز کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہے اور یہ فیصلہ علاقہ میں ایران کے رویے کا سامنا کرنے کے لئے وزیر خارجہ مایک پومپیو کی طرف سے نیی حکمت عملی کے اعلان کے بعد پابندیوں کے فہرست میں پاسداران انقلاب کے پانچ […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی لندن: "الشرق الاوسط”
امریکہ نے کل ایرانی ایئرلائنز کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہے اور یہ فیصلہ علاقہ میں ایران کے رویے کا سامنا کرنے کے لئے وزیر خارجہ مایک پومپیو کی طرف سے نیی حکمت عملی کے اعلان کے بعد پابندیوں کے فہرست میں پاسداران انقلاب کے پانچ رہنماؤں کے شامل کرنے کے دودن کے اندر ہوا ہے۔
امریکی وزیرخزانہ اسٹیفن منوٹشین نے مختلف ممالک اور دنیا بھر کی کمپنیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ بویا، مرجان، کاسپیان اور ماہان ایر لائنز کمپنیوں کے 31 جہازوں کو اپنے اپنے ہوائی اڈوں پر اترنے اور خدمات فراہم کرنے باز رہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمپنیاں پورے علاقہ میں ایرانی دہشت گردی کو فروغ دینے میں تعاون کر رہی ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ – 09 رمضان المبارک 1439 ہجری – 25 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14323)