پہلا صفحہ

درعا میں روس "مفاہمت کا پابند

شہری تین طرفہ سرحد پر پھنسے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے انتظامیہ کو مشروط پھیلاؤ کی اجازت بيروت: نذير رضا تل ابيب: نظير مجلي درعا کے مشرقی دیہی علاقوں میں سے آٹھ شہروں میں منعقدہ مفاہمت کو روس توسیع کرنا چاہتا ہے اور اس نے کل اس جاری مذاکرات […]

درعا میں روس "مفاہمت کا پابند

شہری تین طرفہ سرحد پر پھنسے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے انتظامیہ کو مشروط پھیلاؤ کی اجازت

بيروت: نذير رضا تل ابيب: نظير مجلي

درعا کے مشرقی دیہی علاقوں میں سے آٹھ شہروں میں منعقدہ مفاہمت کو روس توسیع کرنا چاہتا ہے اور اس نے کل اس جاری مذاکرات کاروائی کے سلسلہ میں ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کے سلسلہ میں مشورہ کیا جا رہا ہے اور اس تجویز میں بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کو حوالہ کرکے روسی کی طرف سے قائم کردہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے پانچویں ٹیم میں شامل ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

لیکن مخالف جماعتوں کا ماننا ہے کہ یہ تجویز اپنے آپ کو تسلیم کرنے کے برابر ہے اور شام کی آزآد فوج کے کرنل خالد النابلسي نے کہا کہ جنگجوؤں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ طفس میں انتظامیہ کے حملے ناکام ہو چکے ہیں اور لوگوں نے آزآد فوج کے ہاتھ پر موت کی بیعت کر لی ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ شمال کی طرف نہیں نکل سکتے ہیں۔

پیر – 17 شوال المکرم 1439 ہجری – 02 جولائی 2018ء شمارہ نمبر:  (14361)