"بحر میت” سے عرب یکجہتی کے احیاء کی امیدیں
خادم حرمين نے سرکاری اعزاز "الحسين” وصول کیا۔۔۔ صفوں میں اتحاد کی سعودیہ ـ اردنی خواہش عمان: محمد الدعمہ – بحر الميت: ثائر عباس – سوسن ابو حسين خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا اردن کا سرکاری دورہ کل اردن کے فرمان روا شاہ عبد اللہ دوم کے ہمراہ الہاشمی
خادم حرمين نے سرکاری اعزاز "الحسين” وصول کیا۔۔۔ صفوں میں اتحاد کی سعودیہ ـ اردنی خواہش

عمان: محمد الدعمہ – بحر الميت: ثائر عباس – سوسن ابو حسين
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا اردن کا سرکاری دورہ کل اردن کے فرمان روا شاہ عبد اللہ دوم کے ہمراہ الہاشمی شاہی دیوان کے پرچم میدان میں منعقدہ فوجی پریڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
سعودی عرب اور اردن کے مشترکہ جاری بیان میں طرفین نے عرب واسلامی صفوں میں وحدت قائم کرنے اور عرب واسلامی ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے لئے انتھک جدوجہد کرنے کی کوشش اور عزم کا اظہار کیا۔
خادم حرمین شریفین نے شاہ عبد اللہ دوم سے اردن کا سب سے بڑا غیر فوجی اعزاز "الحسین بن علی” وصول کیا۔ شاہ سلمان کو یہ اعزاز ان کی اعلی حیثیت اور قیادت کے اعتراف اور سعودی عرب اور اردن کی قیادتوں اور عوام کے مابین گہرے برادرانہ تاریخی تعلقات کی بناء پر دیا گیا ہے۔