پہلا صفحہ

فرات کے مشرق میں داعش کے 65 افراد محصور

صحرا میں تنظیم کی طرف سے ایک حملہ میں حکومت اور ایران کے 26 افراد جاں بحق بیروت: بولا اسطیح – لندن: "الشرق الاوسط” دیر الزور کے دیہی علاقوں کے مشرقی حلقے میں تنظیم کے علاقہ میں بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے حمایت یافتہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز اور تنظیم […]

فرات کے مشرق میں داعش کے 65 افراد محصور
صحرا میں تنظیم کی طرف سے ایک حملہ میں حکومت اور ایران کے 26 افراد جاں بحق

بیروت: بولا اسطیح – لندن: "الشرق الاوسط”

دیر الزور کے دیہی علاقوں کے مشرقی حلقے میں تنظیم کے علاقہ میں بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے حمایت یافتہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز اور تنظیم داعش کے درمیان ہونی والی جھڑپیں ایک محور پر آکر تھم گئی ہیں جبکہ اس سے قبل شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے شعفہ، ھجین اور سوسہ کے شہروں میں تنظیم کے عناصر کی زندگی تنگ کر دی تھی۔

شام کے حقوق انسانی کے رصدگاہ کو قابل اعتماد ذرائع سے ایسی معلومات حاصل ہوئی ہیں جو یہ بیان کرتی ہیں کہ دیر الزور کے مشرقی جانب ھجین کے شہر میں تنظیم داعش کے 65 سے زیادہ صف اول کے رہنما محصور ہیں اور ان رہنماؤں کی اکثریت کا تعلق عراق سے ہے۔

اسی کے ساتھ شام کے صحرا میں کل تنظیم داعش کے ساتھ ایک غیر متوقع جھڑپ میں شامی حکومت اور اس کے اتحادی ایران کے فورسز کے کم از کم 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بدھ – 07 رمضان المبارک 1439 ہجری – 22 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14321)