غوطہ میں جنگ بندی – مقامی انتظامیہ اور دمشق کے ساتھ تجارت
نگرانی کے لئے 150 روسی پولیس – اور شام سے ملیشیاؤں کے نکلنے کے لئے ٹائم فریم لندن: ابراہیم حميدی غوطہ دمشق میں "شدت میں کمی” کے معاہدے میں شامی حکومت اور مخالف جماعتوں کے درمیان حد بندی پر روسی پولیس کے 150 اہلکاروں کی تعیناتی، غوطہ کا محاصرہ ختم کرنا اور دمشق […]
نگرانی کے لئے 150 روسی پولیس – اور شام سے ملیشیاؤں کے نکلنے کے لئے ٹائم فریم

لندن: ابراہیم حميدی
غوطہ دمشق میں "شدت میں کمی” کے معاہدے میں شامی حکومت اور مخالف جماعتوں کے درمیان حد بندی پر روسی پولیس کے 150 اہلکاروں کی تعیناتی، غوطہ کا محاصرہ ختم کرنا اور دمشق کی جانب کیمپ کے ذریعے آنے والے شہریوں اور سامان کی آزادانہ نقل و حرکت سمیت علاقے کے امور کو منظم کرنے کے لئے مقامی کونسل کے انتخابات شامل ہیں، اور "الشرق الاوسط” نے اس مسودے کی کاپی حاصل کر لی ہے۔
شامی مخالف جماعتوں کے ایک ذمہ دار نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "الغد گروپ” کے رہنما احمد الجربا اس معاہدے کے "روح رواں” ہیں اور اس معاہدے پر جمعہ کے روز سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا تھا جبکہ کل اس میں کچھ خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آئی۔ جبکہ ماسکو میں سیاسی اور فوجی قیادتوں کے درمیان رابطہ ہوا، جو کہ گذشتہ ہفتے قاہرہ میں روسی وزارت دفاع اور "جیش الاسلام” کے نمائندگان کے مابین اعلی سطح کے مذاکرات کو ترییب دیئے جانے کے بعد ہے۔