السلام پیلس

خادم حرمین اور اردگان کا دہشت گردی کی مالی معاونت کو بند کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال

  دمام: ميرزا الخويلدی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ کل جدہ میں السلام پیلس میں تبادلۂ خیال پر مبنی اجلاس منعقد کیا، جس کے دوران فریقین نے خطے کے حالات میں تازہ ترین پیش رفت، انسداد دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے […]

خادم حرمین اور اردگان کا دہشت گردی کی مالی معاونت کو بند کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال

دمام: ميرزا الخويلدی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ کل جدہ میں السلام پیلس میں تبادلۂ خیال پر مبنی اجلاس منعقد کیا، جس کے دوران فریقین نے خطے کے حالات میں تازہ ترین پیش رفت، انسداد دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے ذرائع کو روکنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ترک صدر کے اجلاس منعقد کیا جس میں دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات اور ان کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا خطے کے بحرانوں میں تازہ ترین پیش رفت اور خاص طور سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مختلف راہوں  پر تبادلہ خیال کیا۔

پیر – 1 ذو القعدة 1438 ہجری – 24 جولائی 2017ء  شمارہ: (14118)