غزہ میں حکومتی اجلاس اور قاہرہ میں پیچیدہ مسائل کا حل
رام اللہ: کفاح زبون کل فلسطینی حکومت نے تین سالوں کے بعد غزہ پٹی میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا ہے لیکن اس نے ابھی فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے اور پیچیدہ اور سخت فائلوں کو اگلے ہفتہ قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے لئے محول کر دیا […]

رام اللہ: کفاح زبون
کل فلسطینی حکومت نے تین سالوں کے بعد غزہ پٹی میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا ہے لیکن اس نے ابھی فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے اور پیچیدہ اور سخت فائلوں کو اگلے ہفتہ قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے لئے محول کر دیا ہے جس میں تحریک حماس اور فتح کے رہنماء شرکت کریں گے۔
غزہ کے اندر صدر محمود عباس کے گھر میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کے صدر رامی الحمد للہ نے کہا کہ ان تمام پیچیدہ مسائل کو جن میں پرانی رکاوٹیں ہیں اور جن پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے انہیں قاہرہ کے اجلاس کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومت غزہ پٹی پر مکمل دسترس چاہتی ہے اور اس میں پولس، گزرگاہیں اور سرحد سب شامل ہیں اور ان مسائل کو حل کرنا تحریک فتح اور حماس کے ذمہ داری ہے اور ان کے علاوہ سیاسی پروگرام اور انتخابات بھی ہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ پولس، گزرگاہوں اور سرحد کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی کے تمام علاقوں کا حکومت کی دسترس میں کرنا ضروری ہے۔
بدھ – 14 محرم الحرام 1439 ہجری – 4 اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14190)