"الشرق الاوسط” کے ساتھ لافروف کی گفتگو: شاہ سلمان کی زیارت دو طرفہ اور علاقائی ہے

ماسکو: "الشرق الاوسط” روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کل جمعرات کے دن خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کے ماسکو کے دورہ کی اہمیت پرزور انداز میں بیان کیا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک حقیقی سنگ میل ہے اور […]

"الشرق الاوسط” کے ساتھ لافروف کی گفتگو: شاہ سلمان کی زیارت دو طرفہ اور علاقائی ہے

ماسکو: "الشرق الاوسط”

روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کل جمعرات کے دن خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کے ماسکو کے دورہ کی اہمیت پرزور انداز میں بیان کیا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک حقیقی سنگ میل ہے اور اس دورہ کی وجہ سے ریاض اور ماسکو کے درمیان دو طرفہ تعاون کا ایک نیا معیار قائم ہوگا جس سے مشرق وسطی کے علاقہ میں استقرار واستحکام کے سلسلہ میں مفید اثرات رونما ہوں گے۔

انہوں نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ماسکو مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید ترقی دینے کے لئے ریاض کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اس کام میں علاقائی اور بین الاقوامی استقرار واستحکام کی حفاظت کے سلسلہ میں کوششیں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ریاض اور ماسکو کے درمیان اعلی پیمانہ پر مسلسل گفتگو ہو رہی ہے اور انہوں نے اس بات کی اہمیت پر بھی زور دیا کہ علاقائی بحران اور تیل کی پیداوار میں کمی کی جانے کے معاہدہ سے متعلق مسلسل گفتگو جاری ہے۔

بدھ – 14 محرم الحرام  1439 ہجری – 4  اکتوبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14190)