پہلا صفحہ

حدیدہ کے سلسلہ میں آخری اجلاس

عدن: علی ربيع یمن کے حدیدہ گورنریٹ کے سلسلہ میں اسٹوکہولوم معاہدہ کو نافذ کرنے کی ذمہ دار مشترکہ کمیٹی نے شہر کے ساحل کی طرف اقوام متحدہ کی ایک کشتی پر ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کیا ہے کیونکہ حوثی جماعت نے سرکاری فورسز والے علاقہ میں حاضر ہونے سے انکار […]

حدیدہ کے سلسلہ میں آخری اجلاس

عدن: علی ربيع

یمن کے حدیدہ گورنریٹ کے سلسلہ میں اسٹوکہولوم معاہدہ کو نافذ کرنے کی ذمہ دار مشترکہ کمیٹی نے شہر کے ساحل کی طرف اقوام متحدہ کی ایک کشتی پر ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کیا ہے کیونکہ حوثی جماعت نے سرکاری فورسز والے علاقہ میں حاضر ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

مغربی ساحل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے ترجمان وضاح الدبيش نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن کے بڑے مبصر جنرل مائیکل لولیسگارڈ نے کل صبح میجر جنرل صغير بن عزيز کی صدارت میں سرکاری فریق کے نمائندوں سے ملاقات کی اور یہ ملاقات حوثی جماعت کے نمائندوں کی منتقلی کے لیے حدیدہ کی بندرگاہ کی طرف بحری جہاز کے روانہ ہونے سے قبل ہوئی ہے۔

اسی ذریعہ سے تصدیق کے طور پر اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ میجر جنرل ابن عزیز نے اقوام متحدہ کے جنرل کو بتایا ہے کہ یہ دو روزہ اجلاس حدیدہ کے سلسلہ میں اسٹوکہولوم معاہدہ کے نفاذ کے لئے آخری موقع  ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ میلیشیاؤں کی طرف سے ان کی ہٹ دھرمی اور دوبارہ تعیناتی آپریشنل کے تصورات کے ساتھ عمل کرنے سے انکار کرنے کی وجہ سے گذشتہ دنوں میں تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 12 ذی قعدہ 1440 ہجری – 15 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14839]