پہلا صفحہ

خادم حرمین شریفین کی طرف سے طائف کے معاہدہ کے احترام پر زور

بیروت: ثائر عباس ۔ جدہ: الشرق الاوسط خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک لبنان کی امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کا خواہاں ہے اور اسی طرح طائف کے معاہدہ کی حفاظت کی اہمیت پر بھی اس کی نگاہ ہے۔ […]

خادم حرمین شریفین کی طرف سے طائف کے معاہدہ کے احترام پر زور

بیروت: ثائر عباس ۔ جدہ: الشرق الاوسط

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک لبنان کی امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کا خواہاں ہے اور اسی طرح طائف کے معاہدہ کی حفاظت کی اہمیت پر بھی اس کی نگاہ ہے۔

یہ بیان اس وقت ظاہر ہوا جب شاہ سلمان نے کل جدہ کے اپنے سلامتی محل میں لبنان کے سابق وزراء اور صدر نجیب میقاتی فؤاد سنیورہ اور تمام سلام سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران لبنان کے نئے مسائل پر گفتگو کی گئی اور اسی طرح دونوں ملک کے برادرانہ تعلقات کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید ہوئی۔

میقاتی نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کی طرف سے لبنان کے سلسلہ میں بہت زیادہ اہمیت اور احترام کا احساس ہوا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین نے لبنان سے متعلق امور سے واقف ہیں اور یہ محبت ہی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔(۔۔۔)

منگل 13 ذی قعدہ 1440 ہجری – 16 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14840]