احمدی نژاد: میں فتنہ پرپا نہیں کرونگا

لندن: عادل سالمی "دستور حمایت کمیٹی” کے ذریعہ آئندہ ماہ انیس تاریخ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے دوڑ میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اعلان کے بعد سابق صدر محمود احمدی نژاد کے اس دوڑ سے علیحدگی نے ایرانی سیاسی منظرنامہ کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔ احمدی […]

احمدی نژاد: میں فتنہ پرپا نہیں کرونگا
6

لندن: عادل سالمی

"دستور حمایت کمیٹی” کے ذریعہ آئندہ ماہ انیس تاریخ کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے دوڑ میں حصہ لینے والے امیدواروں  کے اعلان  کے بعد سابق صدر محمود احمدی نژاد  کے اس دوڑ سے علیحدگی  نے ایرانی سیاسی منظرنامہ کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔ احمدی نژاد  نے امیدواروں کی فہرست  کے اعلان  کے چند منٹوں  کے بعد اپنے پہلے رد فعل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ میں قانون کی اطاعت کرونگا اور "دستور حمایت کمیٹی” کی طرف سے میری درخواست قبول نہ ہونے  کے بعد اب کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے اس موقعہ پر پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کے ملک میں امن وسلامتی کی ضرورت ہے اور انہوں  نے اپنے مخالفین کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ میرا تعلق تم سے نہیں ہے کہ فتنہ برپا کروں اور رہنماء کا دل توڑوں۔

ہفتہ 25  رجب 1438ہجری –  22 اپریل  2017ء شمارہ نمبر {14025}