دمشق کے قریب "ایرانی ہتھیاروں کی سپلائی لائن” پر اسرائیل کا حملہ

روس کا حمیمیم اور طرطوس پر "ڈرون” حملے میں امریکی کردار کا شبہ   ماسکو: طہ عبد الواحد – تل ابیب: "الشرق الاوسط” اسرائیل نے کل صبح سویرے شامی دارالحکومت دمشق کے دیہاتی علاقے قطیفہ پر فضائی بمباری کی اور راکٹ داغے، جس میں ایرانی ہتھیاروں کی سپلائی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دمشق کے قریب "ایرانی ہتھیاروں کی سپلائی لائن” پر اسرائیل کا حملہ
روس کا حمیمیم اور طرطوس پر "ڈرون” حملے میں امریکی کردار کا شبہ

ماسکو: طہ عبد الواحد – تل ابیب: "الشرق الاوسط”

اسرائیل نے کل صبح سویرے شامی دارالحکومت دمشق کے دیہاتی علاقے قطیفہ پر فضائی بمباری کی اور راکٹ داغے، جس میں ایرانی ہتھیاروں کی سپلائی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ کے مطابق اسرائیلی بمباری میں "قطیفہ کے علاقے میں حکومتی افواج اور ان کے اتحادیوں اور حزب اللہ لبنانی کے ماتحت اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے بمباری کے نتیجے میں مسلسل دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی”۔ (۔۔۔)

دوسری جانب، روسی وزارت دفاع نے بیان دیا ہے کہ امریکی جاسوس طیارہ اس وقت حمیمیم اور طرطوس فوجی اڈوں کی فضا میں چار گھنٹوں تک محو پرواز رہا جب ان فوجی اڈوں کو (ڈرون) طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون” نے روسی رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے کل اپنے بیان میں ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ شام میں روسی فوجی اڈے حمیمیم پر حملے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ یا بین الاقوامی اتحادی افواج کے ملوث ہونے کا اشارہ غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہے۔

بدھ – 23 ربيع الثاني 1439 ہجری – 10 جنوری 2018ء شمارہ: [14288]