پہلا صفحہ

حوثی اختلافات اور حدیدہ مین جنگ بندی

جدہ: اسماء الغابری یمن کی قانونی حکومت اور حوثیوں کے درمیان ہونے والے اسٹوکہولم معاہدہ کی وجہ سے میلیشیاؤں کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات برپا ہو چکے ہیں خاص طور پر حکومت کرنے والے اور معاہدہ کے مخالف ابو علی کے فریق اور معاہدہ کے حامی سیاسی اعلی کمیٹی کے صدر […]

حوثی اختلافات اور حدیدہ مین جنگ بندی

جدہ: اسماء الغابری

یمن کی قانونی حکومت اور حوثیوں کے درمیان ہونے والے اسٹوکہولم معاہدہ کی وجہ سے میلیشیاؤں کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات برپا ہو چکے ہیں خاص طور پر حکومت کرنے والے اور معاہدہ کے مخالف ابو علی کے فریق اور معاہدہ کے حامی سیاسی اعلی کمیٹی کے صدر مہدی المشاط کے فریق کے درمیان اختلاف ہو چکا ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پرخیانت کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

صنعاء میں حوثیوں کے قریب باخبر ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پرزور انداز میں کہا ہے کہ میدان میں فوجی تنظیمی ساخت کی تشکیل کرنے اور افراد وتنظیمات پر مشتمل حکومت کرنے والا فریق ہی منگل کے دن جنگ بندی کے اعلان کے بعد ان اختلافات کے پیچھے ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ایک طرح کی سکشت ہے۔

انہیں مذکورہ ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ مشاط کا فریق ثقافتی اور ادارتی ساخت کے لئے تنظیماتی جسم کی تشکیل کرے گا اور فرنٹ میں اس کے رہنماء بہت کم ہیں لیکن اس کے پاس آخری فیصلہ لینے کا حق ہے کیونکہ انہیں ایران اور لبنان میں اثر ورسوخ حاصل ہے اور ذرائع سے مزید اس بات کا  بھی علم ہوا ہے کہ اکثریت رکھنے والے عبد الملک الحوثی بھی لبنان اور ایران کے کمروں سے انہیں کے تابع ییں۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسی سلسلہ میں گذشتہ نصف رات کے بعد حدیدہ میں نافذ ہونے والا جنگ بندی کا معاہدہ قائم رہا اور جنگ بندی معاہدہ کے نفاذ کے بعد ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد شہر کی سڑکوں پر سکون کا ماحول تھا جبکہ معاہدہ کی نگرانی کرنے والی مشترکہ کمیٹی 24 گھنٹہ کے اندر اپنا کام شروع کرنے کے لئے تیار تھی اور اس معاہدہ کی وجہ سے کمیٹی نگرانی کرنے اور دوبارہ فورسز کی تعیین کی کاروائیوں پر نگاہ رکھے گی اور اسی طرح یہ کمیٹی مغربی یمن میں واقع گورنریٹ کے راس عیسی صلیف اور حدیدہ کی بندرگاہ اور حدیدہ شہر سے بارود کو ختم کرنے کی کاروائی پر بھی نگاہ رکھے گی۔(۔۔۔)

بدھ 11 ربیع الثانی 1440 ہجری – 19 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14631]