پہلا صفحہ

حزب اللہ کے ساتھ اپنی شراکت کی تاکید

بیروت: الشرق الاوسط وزیر خارجہ جبران باسیل نے پرزور انداز میں کہا کہ وہ جس آزاد قومی تحریک کے صدر ہیں حزب اللہ کے ساتھ اس کی شراکت ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے اور ہم اس تحریک میں […]

حزب اللہ کے ساتھ اپنی شراکت کی تاکید

بیروت: الشرق الاوسط

وزیر خارجہ جبران باسیل نے پرزور انداز میں کہا کہ وہ جس آزاد قومی تحریک کے صدر ہیں حزب اللہ کے ساتھ اس کی شراکت ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے اور ہم اس تحریک میں اور حزب اللہ تمام لبنانی شہریوں کے درمیان شراکت کا ملک قائم کرنے پر قادر ہیں۔

باسیل نے کل جبیل کے علاقہ میں دورہ کیا جہاں انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ لبنان کے سیاستدانوں کی پریشانی محدود فکر ہے اور انہوں نے دور تک سوچنے کی دعوت دی ہے یعنی نوجوانوں، ان کے کام کے مستقبل اور ان کی زندگی کے بارے میں سوچنے کی دعوت دی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان کے صورتحال سخت ہیں لیکن ہم جو ایمان رکھتے ہیں اس کی بنیاد پر معجزات لا سکتے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 30 شعبان المعظم 1440 ہجری – 05 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14768]