پہلا صفحہ
ترکی رویہ پر فوجی اور سیاسی دباؤ
انقرہ: سعید عبد الرازق بیروت ۔ لندن: الشرق الاوسط کل انقرہ پر فوجی اور سیاسی دباؤ اس وقت زیادہ ہو گئے جب چار فوجی کرد آتشزدگی کی وجہ سے قتل ہو گئے اور اسی وقت شام کے اندر حماة کے علاقہ میں اور اس کے شمال میں ترکی فوج کی ایک پوائنٹ […]

انقرہ: سعید عبد الرازق بیروت ۔ لندن: الشرق الاوسط
کل انقرہ پر فوجی اور سیاسی دباؤ اس وقت زیادہ ہو گئے جب چار فوجی کرد آتشزدگی کی وجہ سے قتل ہو گئے اور اسی وقت شام کے اندر حماة کے علاقہ میں اور اس کے شمال میں ترکی فوج کی ایک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور مزید اس بات کی بھی امید ہے کہ ترکی رویہ کو آئندہ مرحلہ میں مزید چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ترکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ تل رفعت کے اس علاقہ میں ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جہاں شام کے شمال میں کرد کا قبضہ ہے اور یہ حملہ کرد عوام کی حمایتی یونٹس کی طرف سے کیا گیا تھا اور وزارت نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ تین فوجی ان گولے سے ہلاک ہوئے ہیں جو شمالی عراق سے کردستانی لیبر پارٹی کی طرف سے پھیکے گئے تھے اور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ گولے ہکاری کے اڈہ پر لگے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 30 شعبان المعظم 1440 ہجری – 05 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14768]