خادم حرمين کا بیجنگ کا پہلا دورہ
چینی وزیر تجارت "الشرق الاوسط” سے: ہمیں وسیع تر معاہدے ہونے کی امید ہے رياض: فتح الرحمن يوسف کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ایشیائی دورے کے ضمن میں اپنے پہلے شاہی دورہ پر چین پہنچے۔ جاپان سے بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر چین کے ریاستی مشیر یانگ گیچی [&hell
چینی وزیر تجارت "الشرق الاوسط” سے: ہمیں وسیع تر معاہدے ہونے کی امید ہے

رياض: فتح الرحمن يوسف
کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ایشیائی دورے کے ضمن میں اپنے پہلے شاہی دورہ پر چین پہنچے۔ جاپان سے بیجنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر چین کے ریاستی مشیر یانگ گیچی اور چین میں موجود عرب ممالک کے سفیروں نے شاہ سلمان کا خیر مقدم کیا۔
جبکہ کل ٹوکیو میں ہانیدا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جاپان کے ولی عہد شہزادہ ناروہیتو نے انہیں الوداع کہا۔
چین کے وزیر تجارت جونگ شان نے "الشرق الاوسط” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنما وسیع تر موضوعات میں مشترکہ معاہدوں کریں گے”۔ شان نے نشاندہی کی کہ "دونوں ممالک حالیہ وقت میں عالمی سطح پر ایک دوسرے کے شریک بن چکے ہیں۔۔۔ جدید دور میں کہ جب وسیع پیمانے پر عالمی معیشت کا انضمام دیکھنے میں آرہا ہے، تو ایسی صورت میں دونوں ممالک کی مصلحتیں آپس میں توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، مالیات اور دیگر شعبوں میں بااعتماد تعاون کے تعلقات کے ساتھ جڑیں ہوئی ہیں”۔