العریش میں نمازیوں کا قتل عام
235 مقتول۔۔۔ ملکی سطح پر سوگ منانے کا اعلان۔۔۔ السیسی کی طرف سے بدلہ لینے کا وعدہ اور عرب وبین الاقوامی مذمت قاہرہ: وليد عبد الرحمن اور جمال جوهر کل دہشت گردی نے مصر پر ایسی ضرب کاری کی ہے کہ اس میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوے ہیں اور […]
235 مقتول۔۔۔ ملکی سطح پر سوگ منانے کا اعلان۔۔۔ السیسی کی طرف سے بدلہ لینے کا وعدہ اور عرب وبین الاقوامی مذمت

قاہرہ: وليد عبد الرحمن اور جمال جوهر
کل دہشت گردی نے مصر پر ایسی ضرب کاری کی ہے کہ اس میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ شمال سیناء کے العریش گورنریٹ کے الروضہ نامی گاؤں کے اندر ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے امن کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ کے بعد ٹیلیویزن میں اپنے بیان کے دوران اس دہشت گردی کاروائی کا سخت جواب دینے کا وعدہ کیا ہے۔(۔۔۔) سرکاری ذرائع نے کہا کہ اس حادثہ میں 235 افراد شہید اور 109 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اسی کے ساتھ مصری صدارت نے ملک کے علاقوں میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)
اس دہشت گرد کاروائی کی وجہ سے مصر کے اندر سخت غصہ کا ماحول ہے اور اس کے رد میں عرب اور دیگر ممالک کی طرف سے مذمت بھی کی گئی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ – 7 ربيع الاول 1439 ہجری – 25 نومبر 2017ء شمارہ: (14242)