الحریری پیرس میں چند ہفتے
الجبیر: حزب اللہ نے لبنان کو اغوا کر کے اس کے بینکنگ نظام اپنی سرگرمیوں کی حمایت کے لئے اپنے پاس رہن کے طور پر رکھا ریاض – پیرس: "الشرق الاوسط” فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ (۔۔۔) وہ استعفی دینے والے لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کا […]
الجبیر: حزب اللہ نے لبنان کو اغوا کر کے اس کے بینکنگ نظام اپنی سرگرمیوں کی حمایت کے لئے اپنے پاس رہن کے طور پر رکھا

ریاض – پیرس: "الشرق الاوسط”
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ (۔۔۔) وہ استعفی دینے والے لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کا آج پیریس میں استقبال کریں گے اور یہ توقع ہے کہ سعد چند دنوں یا چند ہفتوں کے بعد وہاں سے لبنان واپس ہوں گے۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کو اغوا کر لیا ہے اور انہوں نے اپنے ملک کی طرف سے ازسر نو یہ تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے استعفی دینے والے وزیر اعظم کی حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا اور انہوں نے کل مڈریڈ میں اپنے ہسپانوی ہم منصب الوونسو داسٹس کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لبنان چین وسکون سے اس وقت تک نہیں رہ سکتا ہے جب تک حزب اللہ کے دہشت گردانہ اسلحہ کو نہ چھین لیا جائے اور انہوں نے حزب اللہ پر لبنان کو اغوا کر کے اس کے بینک نظام کو اپنی سرگرمیوں کے لئے رہن پر رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ہفتہ – 29 صفر 1439 ہجری – 18 نومبر 2017ء شمارہ نمبر: (14235)