لندن میں قطر کے مخالفین کا اجتماع
انقرہ: سعید عبد الرزاق آج لندن میں بین الاقوامی شرکت کے ساتھ قطر کے مخالفین کا اجتماع ہوگا جبکہ قطر کے امیر الشیخ تمیم ابن حمد انقرہ کے دورہ پر ہیں۔ کل قطر کے مخالفین نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس کے پروگرام ایسے حالات میں […]

انقرہ: سعید عبد الرزاق
آج لندن میں بین الاقوامی شرکت کے ساتھ قطر کے مخالفین کا اجتماع ہوگا جبکہ قطر کے امیر الشیخ تمیم ابن حمد انقرہ کے دورہ پر ہیں۔
کل قطر کے مخالفین نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس کے پروگرام ایسے حالات میں متعین کئے گئے کہ اس کا علم کسی کو نہیں ہوا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ قطر کی انتظامیہ کانفرنس کو ناکام کرنے اور برطانوی پارلیمنٹ پر اس کا بائکاٹ کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ اس کانفرنس میں قانوں بنانے والے چند سیاست داں اور ماہرین تعلیم ڈیموکریٹک، حقوق انسان، آزادی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے جیسے موضوعات پر گفت وشنید کرنے کے لئے شرکت کریں گے۔
جمعرات – 23 ذی الحجة 1438 ہجری – 14 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14169)