مسجد اقصٰی کے سامنے میٹل ڈٹیکٹر

  رام الله: كفاح زبون اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے سامنے میٹل ڈٹیکٹر نصب کر دیئے ہیں، جن کی سمارٹ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جنہیں دو روز قبل لگایا گیا تھا۔ خیال ہے کہ یہ الیکٹرانک دروازوں کا ممکنہ متبادل ہے جس سے موجودہ بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ […]

مسجد اقصٰی کے سامنے میٹل ڈٹیکٹر

رام الله: كفاح زبون

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے سامنے میٹل ڈٹیکٹر نصب کر دیئے ہیں، جن کی سمارٹ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جنہیں دو روز قبل لگایا گیا تھا۔ خیال ہے کہ یہ الیکٹرانک دروازوں کا ممکنہ متبادل ہے جس سے موجودہ بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ مسجد الاقصی کے بحران اور اردن کے ساتھ اختلاف کے حوالے سے اسرائیلی سیکورٹی کابینہ کے ایک میراتھن اجلاس کے بعد نیا اسرائیلی اقدام ہے۔ الیکٹرانک دروازوں کو ختم کرنے پر صہیونی حکومت کی جانب سے رائے شماری کے لئے کل آخری پہر اجلاس ہوا، جو کہ 24 گھنٹوں کے اندر اس ضمن میں تیسرا اجلاس تھا۔ علاوہ ازیں اردن کے ساتھ تنازعہ پر بات چیت کے بارے میں بھی جائزہ لیا گیا، جو پیر کے روز عمان میں اسرائیلی سفارت خانے میں چھرا کھوپنے کی کوشش کرنے پر ایک اردنی سیکورٹی ذمہ دار کی ہلاکت کے بعد مزید بڑھ گئے، جبکہ اردن نے اسے ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

منگل – 2 ذو القعدة 1438 ہجری – 25 جولائی 2017ء  شمارہ: (14119)