دوحہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری
قطر، یمن، لیبیا اور کویت سے 9 ادارے اور 9 افراد شامل رياض : "الشرق الاوسط" انسداد دہشتگردی کی دعوت دینے والے چار ممالک؛ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے کل قطر کے حمایت یافتہ دہشت گرد افراد اور اداروں پر مشتمل نئی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ نئی […]
قطر، یمن، لیبیا اور کویت سے 9 ادارے اور 9 افراد شامل

رياض : "الشرق الاوسط"
انسداد دہشتگردی کی دعوت دینے والے چار ممالک؛ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے کل قطر کے حمایت یافتہ دہشت گرد افراد اور اداروں پر مشتمل نئی فہرست کا اعلان کیا ہے۔
نئی فہرست میں 9 ادارے؛ جن میں 3 یمنی ادارے (بلاغ الخیریہ، الاحسان الخیریہ، الرحمہ الخیریہ) اور 6 لیبی ادارے (بن غازی کے انقلابیوں کی شوری کونسل، سرایا میڈیا سینٹر، بشری نیوز ایجنسی، راف اللہ السحاتی بٹالین، نباء چینل، تبلیغ ثقافت اور میڈیا کا اصلاحی ادارہ) کے علاوہ نئی فہرست میں 9 افراد بھی شامل ہیں، جن میں 3 قطر سے، 3 یمن سے، 2 لیبی اور ایک کویتی شامل ہیں۔