ادائیگی

چین میں فون کے ذریعے خریداری میں گذشتہ سال 5 ٹریلین یورو کا اضافہ

نقد کرنسی کی بجائے الیکٹرانک لین دین پر اعتماد   بیجنگ: "الشرق الاوسط” چین کی بڑھتی ہوئی اکثریت اپنے موبائل فون کو ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے، یا تعلیمی اقساط کی ادائیگی یا پھر سبزی خریدنے کے لئے استعمال کر رہی ہے، یہاں تک کہ وہ ملک جس نے کاٖغذی کرنسی ایجاد کی تھی […]

چین میں فون کے ذریعے خریداری میں گذشتہ سال 5 ٹریلین یورو کا اضافہ
نقد کرنسی کی بجائے الیکٹرانک لین دین پر اعتماد

بیجنگ: "الشرق الاوسط”

چین کی بڑھتی ہوئی اکثریت اپنے موبائل فون کو ٹیکسی کا کرایہ ادا کرنے، یا تعلیمی اقساط کی ادائیگی یا پھر سبزی خریدنے کے لئے استعمال کر رہی ہے، یہاں تک کہ وہ ملک جس نے کاٖغذی کرنسی ایجاد کی تھی اب ممکن ہے کہ وہ اسے ترک کرنے میں بھی پہل کرے۔

بیجنگ میں واقع ایک کھلی فضا والی مارکیٹ میں یانگ کیانکیان نامی ایک خاتون نے ادائیگی کے لئے اپنے موبائل سے بار کوڈ سکین کیا اور خریداری کا عمل چند سیکنڈوں میں مکمل کرنے کے بعد ناشپاتی، شکر قندی اور تربوز سے بھرے ہوئے شاپر لے کر چلی گئی۔

کیانکیان کا کہنا ہے کہ: "میرے پاس پیسے ہیں لیکن جب شاپر اٹھائے ہوئے ہوں تو انہیں نکالنا آسان نہیں ہے”، جبکہ اس کے برعکس ان کا موبائل تقریبا ہمہ وقت ان کے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے۔

پیر – 1 ذو القعدة 1438 ہجری – 24 جولائی 2017ء  شمارہ: (14118)