کرک میں ایک اور حملہ اور داعش نے قلعہ حادثہ کی ذمہ داری قبول کی
عمان: محمد الدعمہ کل عمان سے 140 کلومیٹر کی دوری پر واقع کرک نامی گورنریٹ کے شمال میں "الوسیہ” کے علاقہ میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپوں میں اردن کے درک فوج اور پبلک سیکورٹی فورسز کے چار افراد ہلاک ہو ئے جبکہ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ […]

عمان: محمد الدعمہ
کل عمان سے 140 کلومیٹر کی دوری پر واقع کرک نامی گورنریٹ کے شمال میں "الوسیہ” کے علاقہ میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپوں میں اردن کے درک فوج اور پبلک سیکورٹی فورسز کے چار افراد ہلاک ہو ئے جبکہ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
یہ حادثہ اس وقت ہوا جب تنظیم داعش نے گزشتہ اتوار کو کرک کے قلعہ میں ہوئے حادثہ کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں سات سیکورٹی اہلکار، دو عام شہری اور ایک کینیڈین خاتون سیاح کے ہلاک ہو نے کی خبر تھی جبکہ ان کے علاوہ چار حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔
باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کل سیکیورٹی اور درک کے مشترکہ فورسز کی طرف سے دو مطلوبہ شخصوں کے گھروں پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں جبکہ اس سے قبل دو شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور فائرنگ کے دوران دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی اور درک فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوئے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ذرائع نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ فوج کے اسپیشل فورسز نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے درک فوجوں کا تعاون کیا اور یاد رہے کہ ان مطلوبہ شخصوں کا ارادہ وہی تھا جو کرک پر حملہ آوروں کا تھا۔