یمنی پارلیمنٹ "کانگریس پارٹی” کے اراکین کے ہمراہ آئندہ ماہ اجلاس منعقد کر رہی ہے
حوثی، مذاکرات میں "صالح کے ونگ” کو ختم کر رہے ہیں جدہ: سعید الابیض – صنعا: "الشرق الاوسط” یمنی حکومت ملک کے عارضی دارالحکومت عدن میں فروری کے آغاز میں اپنا پہلا پارلیمانی اجلاس منعقد کرنے کو تیار ہے۔ یمنی سینئر عہدیدار کے مطابق سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے [&hell
حوثی، مذاکرات میں "صالح کے ونگ” کو ختم کر رہے ہیں

جدہ: سعید الابیض – صنعا: "الشرق الاوسط”
یمنی حکومت ملک کے عارضی دارالحکومت عدن میں فروری کے آغاز میں اپنا پہلا پارلیمانی اجلاس منعقد کرنے کو تیار ہے۔ یمنی سینئر عہدیدار کے مطابق سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے قتل کے بعد حکومت "پیپلز کانگریس” پارٹی کے نمائندگان کے ایک بڑے حصے کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور اب قانونی اعتبار سے باقی پارٹیوں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ (۔۔۔)
اسی ضمن میں، حوثی ملیشیاؤں کی ایک اہم قیادت حمزہ حوثی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت نے آئندہ امن مشاورت میں "کانگریس” پارٹی (صالح ونگ) کے وفد کی شرکت کو منسوخ کرنے اور جماعت کے انقلاب کے حامیوں کا ایک وفد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔