موصل کی جنگ سے بغدادی جان بچا کر فرار

موصل: دلشاد عبد اللہ امریکی اور عراقی انٹیلیجنس ذرائع نے اپنے نقطۂ نظر کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم داعش کے لیڈر ابو بکر بغدادی نے موصل کی جنگ کو میدانی رہنماؤں اور ان کے متبعین کے حوالہ چھوڑ کر صحراء میں چھپے پھر رہے ہیں جہاں ان کی […]

موصل کی جنگ سے بغدادی جان بچا کر فرار
1

موصل: دلشاد عبد اللہ

امریکی اور عراقی انٹیلیجنس ذرائع نے اپنے نقطۂ نظر کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم داعش کے لیڈر ابو بکر بغدادی نے موصل کی جنگ کو میدانی رہنماؤں اور ان کے متبعین کے حوالہ چھوڑ کر صحراء میں چھپے پھر رہے ہیں جہاں ان کی پوری توجہ اپنی زندگی کی بقاء پر مرکوز ہے۔

"روئٹر” ایجنسی نے جن ذرائع کے بیانات کو نقل کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بغدادی کے پوشیدہ ہونے کی جگہ کے سلسلہ میں کوئی یقینی بات کہنی مشکل ہے لیکن تنظیم داعش کے کسی رہنماء کی طرف سے کسی سرکاری بیان کا نہ آنا اور موصل کے علاقوں میں اپنی دسترس کھو دینا یہ دونوں باتیں اس بات کی طرف اشارہ کر رہیں ہیں کہ انہوں نے شہر چھوڑ دیا ہے اور صحراء کے کسی گاؤں میں وہاں کے باشندوں کے درمیان جا چھپے ہیں۔

اسی درمیان عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فورسز نے موصل کی سرکاری عمارتوں کے قریب تنظیم داعش کے خلاف زبردست حملہ کیا ہے اور تلعفر کی طرف جانے والے مرکزی راستہ پر قبضہ کر لیا ہے اور اس مناسبت سے یہ یاد رہے کہ تلعفر کا علاقہ وہ علاقہ ہے جہاں متشدد لوگوں کا قبضہ ہے۔

جمعرات 10 جمادی الثانی 1438ہجری – 9 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13981}