شام کے مسئلہ میں ایران کو لگام لگانے کے لئے اسرائیلی اور امریکی دھمکی

تل ابیب: نظیر مجلی اسرائیلی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو جمعرات کے دن ماسکو کے سفر کے دوران روس کے صدر کو ایک مشترکہ اسرائیلی ۔ امریکی پیغام پیش کریں گے۔ اس کا مضمون یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں […]

شام کے مسئلہ میں ایران کو لگام لگانے کے لئے اسرائیلی اور امریکی دھمکی
3

تل ابیب: نظیر مجلی

اسرائیلی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو جمعرات کے دن ماسکو کے سفر کے دوران روس کے صدر کو ایک مشترکہ اسرائیلی ۔ امریکی پیغام پیش کریں گے۔ اس کا مضمون یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں ملکوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شام میں ایران کے وجود پر لگام لگایا جائے۔ نتن یاہو کے ترجمان نے باخبر کیا ہے کہ گزشتہ پیر کے دن فون کے ذریعہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیاں ہونے والی آخری گفتگو کا مقصد یہ تھا کہ ماسکو کی طرف نتن یاہو کے دورے کی شام تمام نقطہائے نظر کی ترتیب دی جائے۔

اسرائیلی فوج میں فوجی تاریخ کے حامل وزارتی ذمہ دار نے کہا کہ پیغام میں اس بات کی تاکید ہے کہ اسرائیل اور ریاسہائے متحدہ امریکہ ایران کے بیلسٹک تجربوں کو شمار کر رہا ہے جو ان دونوں کے لئے چیلنج ہے اور شام میں تہران کے زندہ اور حساس مفادات عنقریب ان دونوں کے نشانہ بن سکتے ہیں اور جب سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیل شام میں ایرانی فورسز ر پر بم باری کر سکتا ہے تو اس کا جواب یوں دیا گیا کہ شام میں متحرک ہونے والی ہر ایرانی چیز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

جمعرات 10 جمادی الثانی 1438ہجری – 9 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13981}