عرب عورتوں نے اپنی کامیابی کے ذریعہ سارے ریکارڈ توڑ دئے
جدہ: اسماء غابری مختلف ملکوں کے اندر مختلف میدانوں میں عرب عورتوں نے ریکارڈ توڑ کر زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ "بین الاقوامی یوم خواتین” کی مناسبت سے ان عرب خواتین کے قصے اور کہانیاں رونما ہوئیں ہیں جنہوں نے مختلف تخصصات میں اپنی چھاپ چھوڑی ہیں۔ […]

جدہ: اسماء غابری
مختلف ملکوں کے اندر مختلف میدانوں میں عرب عورتوں نے ریکارڈ توڑ کر زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ "بین الاقوامی یوم خواتین” کی مناسبت سے ان عرب خواتین کے قصے اور کہانیاں رونما ہوئیں ہیں جنہوں نے مختلف تخصصات میں اپنی چھاپ چھوڑی ہیں۔
سعودی عربیہ میں عورت نے لمبی چھلانگ لگا کر بڑے برے اداروں کی ذمہ دار بننے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔ جہاں تک فائننس کے میدان کی بات ہے تو یہ عورتیں خاندانی کمپنیوں میں قائدانہ عہدے حاصل کرنے اور سعودی فائننس کے میدان اپنی تجربوں کی بنیاد پر بڑے اداروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں ہیں کیونکہ ابھی حال ہی میں تین سعودی خواتین نے بینکنگ اور مالیاتی بازار میں تین عہدے حاصل کی ہیں۔ ان میں ایک نام سارہ سحیمی کا ہے۔ یہ پہلی عورت ہیں جو سعودی اسٹاک اکسچینج بورڈ کے چیئرمین کے عہدہ پر فائز ہیں اور یہ مشرق وسطی کے علاقوں میں بہت بڑی مارکیٹ ہے اور یہ تن تنہا ایسا ادارہ ہے جسے سعودی کے مالیاتی کاغزوں کے سلسلہ میں کام کرنے کی اجازت حاصل ہے۔
اس سلسلہ میں لیلی غنام نامی فلسطین کی ایک خاتون ہیں جو تمام عرب خواتین کا نمونہ بنی ہوئیں ہیں کیونکہ یہ پہلی خاتون ہیں جو ابھی تک فلسطین میں گورنر کے عہدہ پر فائز ہیں اور ممکن ہے کہ عرب دنیاکی یہ پہلی خاتون ہوں جنہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔
جمعرات 10 جمادی الثانی 1438ہجری – 9 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13981}