موصل میں «داعش» کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے عراقی فورسز کی جانب سے اس کے 10 عناصر ہلاک

  موصل ­- لندن: "الشرق الاوسط” کل عراق میں انسداد دہشت گردی فورسز کے ایک سینئر فوجی کمانڈر نے کہا کہ آزاد کرائے گئے کئی محلوں پر "داعش” کی جانب سے دراندازی کی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے دراندازی کرنے والے 10 عناصر کی کو ہلاک اور دیگر 16 افراد کو موصل شہر کے […

موصل میں «داعش» کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے عراقی فورسز کی جانب سے اس کے 10 عناصر ہلاک
news-141216-19

موصل ­- لندن: "الشرق الاوسط”

کل عراق میں انسداد دہشت گردی فورسز کے ایک سینئر فوجی کمانڈر نے کہا کہ آزاد کرائے گئے کئی محلوں پر "داعش” کی جانب سے دراندازی کی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے دراندازی کرنے والے 10 عناصر کی کو ہلاک اور دیگر 16 افراد کو موصل شہر کے بائیں جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، (جو کہ بغداد سے شمالی جانب 40 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے)۔

انسداد دہشت گردی فورس کے ایک کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل "عبد الوہاب الساعدی” نے جرمن اخباری ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "داعش” کے گروپوں نے موصل نے بائیں جانب کے آزاد کرائے گئے محلوں پر آج دراندازی کرتے ہوئے عراقی افواج اور شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کا بھرپور انداز سے جواب دیا گیا اس دوران (داعش) کے 10 عناصر ہلاک اور دیگر 16 کو گرفتار کر لیا گیا، دریں اثنا عراقی فورسز کے 8 افراد جان بحق اور 21 شہری زخمی ہوگئے”۔

الساعدی نے مزید کہا کہ "آزاد کرائے گئے تمام علاقوں اور محلوں میں صورت حال کنٹرول میں ہیں۔